اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو شہری وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کے دوران سنتھیا رچی بھی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں، ان کے وکیل عمران فیروز نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر معاملہ لیا گیا لہذا ایف آئی اے ہی انکوائری کر سکتی ہے،سنتھیا رچی نے اپنی ٹویٹ سے انکار نہیں کیا،سنتھیا پاکستان کو پروموٹ کرنے کے لیے اس ملک میں آئی ہے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہمیں ایسی پروموشن نہیں چائیے جس میں ملک کو بدنام کیا جا رہا ہو،سنتھیا کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 500 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،جبکہ سنتھیا کے وکیل نے کہاکہ یہ سوشل میڈیا پر معاملہ لیا گیا ۔