• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل نے ینگ وکلاء پر دو سال کیلئے ووٹ دینے پر پابندی عائد کردی

فیصل آباد ( آن لائن ) پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں ینگ وکلاء پر دو سال کے لئے ووٹ دینے پر پابندی عائد کردی ۔ ینگ وکلاء نے ووٹ کا حق چھیننے کے فیصلے کو مسترد کردیا‘ آن لائن کے مطابق پاکستان بار کونسل کے سیکرٹری محمد ارشد کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں بتایاگیا کہ رول 175 K کی کلاز اے میں تبدیلی کردی گئی جس کے مطابق بار ایسوسی ایشن کا کوئی بھی ینگ وکیل رجسٹرڈ ہونے کے دو سال تک ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتا ۔

تازہ ترین