• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال کی نرسوں کا فنڈز، وظیفہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسوں نے فنڈز اور وظیفہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

پمز اسپتال کی مظاہرین نرسوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نرسز کے فنڈز روک دیے گئے ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ ‎ ٹریننگ انسٹرکٹر لیاقت علی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پمز میں احتجاج، ملازمین کی پارلیمنٹ تک مارچ کی دھمکی

پمز تنظیموں کے وزارت صحت و انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ہمیں روکے گئے فنڈز جاری نہیں کیے جاتے احتجاج اسی طرح جاری رہے گا۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) نے پمز اسپتال کی نرسوں کے احتجاج کی حمایت کر دی ہے۔

تازہ ترین