• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، کویت میں 8 لاکھ بھارتی و پاکستانیوں کی ملازمت کو خطرہ، دنیا میں 5 لاکھ35 ہزارہلاکتیں

واشنگٹن ، نئی دہلی(جنگ نیوز، خبرایجنسی) کورونا وائرس کے باعث کویت میں 8 لاکھ بھارتی و پاکستانیوں کی ملازمت کو خطرہ لاحق ہے، ادھر وائرس سے دنیا میں 5لاکھ 35ہزار ہلاکتیں ہوچکیں ، صرف امریکا میں ایک لاکھ30ہزار مریض چل بسے، قطر میںمتاثرین کی تعداد لاکھ سے تجاوز کرگئی،مسلسل کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان پہنچایا ہے، ان میں ایسے ممالک کی معیشت بھی شامل ہیں جن کا انحصار تیل پر ہے.

 دنیا بھر میں تیل کی طلب میں نمایاں کمی کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی واقع ہوئی ہے،ایسی صورتحال میں بہت سے ممالک نے اپنی معاشی پالیسیاں تبدیل کی ہیں،کویت بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے،کویت ایک ایسی قانون سازی کرنے جا رہا ہے جس کے بعد غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کی جا سکے گی تاکہ کویتی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع کم نہ پڑ جائیں۔

کویت ٹائمز کے مطابق قومی اسمبلی کی قانون ساز کمیٹی نے ایک بل کے مسودے کی منظوری دی ہے جس میں غیر ملکی ورکرز کے لیے ایک متعین کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، یہ مسودہ5ارکان اسمبلی نے تیار کیا ہے۔ 

کویت ٹائمز کے مطابق اب یہ بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا،کمیٹی اس بل کا جائزہ لینے کے بعد اس پر اپنی رائے دے گی۔ اس بل کے مندرجات کے مطابق کویت میں سب سے زیادہ غیر ملکی ورکرز انڈیا سے آئے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین