• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر نے غلط دستاویزات کو جے آئی ٹی کہا: سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کہتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے غلط دستاویزات کو جے آئی ٹی کہا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے اس عمل کے بعد ہمارے پاس جے آئی ٹی کو پبلک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر سفارشات پر عمل ہوا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں عزیر بلوچ پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پی ٹی آئی کے ایک وزیر کا کام الزام تراشی کرنا رہ گیا، سعید غنی

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ اور رہنما پی پی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں حکومتی اتحادی ذوالفقار مرزا بھی ہیں، یقیناً ان سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین