• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی، مزید52مراکز سر بمہر،42 گاڑیاں بند

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز کی جمعہ کو راولپنڈی ڈویژن میں83خلاف ورزیوں پر46کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا۔52ہزار روپے کے جرمانے اور42گاڑیاں بند کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں45خلاف ورزیاں پائی گئیں۔27ہزارپانچ سوروپےجرمانہ 25 دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو موقع پر 61ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ضلع چکوال میں5گاڑیاں بند اور9ہزارروپے جرمانہ ،کاروباری ایس او پیز کی ضلع اٹک میں2خلاف ورزیاں2ہزارروپے جرمانہ ،ضلع جہلم میں10خلاف ورزیاں،12ہزار روپے جرمانہ ایک مرکز سیل ،ضلع چکوال میں26خلاف ورزیوں پر20کاروباری مراکز سیل ، 10ہزارپانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔دریں اثناء5 جون سے 10 جولائی تک سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب 1127 گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا ،78 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں ۔گراں فروشی کے مرتکب126 افرادگرفتار، 28 کے خلاف مقد مات درج کیے گئے ،1614100 روپے جر ،مانہ وصول کیا گیا ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو انفرادی طور پر 260000 روپے جرمانہ، ،116 ہوٹل سیل کئے گئے ،555 دکانیں سیل کی گئیں ۔
تازہ ترین