• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’لاک ڈاؤن ‘‘ کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اوٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے بنائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم “لاک ڈاؤن” کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا۔فلم کے پوسٹر میں ایک کھڑکی ہے جس کے پیچھے مرکزی کردار اداکار مرزا گوہر رشید کو منہ کھولے ہوئے بہت ہی دشواری سے سانس لیتے دکھایا گیا ہے۔

گوہر کے مقابل سونیا حسین ہیں۔فلم کا پوسٹر بخوبی واضح کررہا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن میں عام آدمی کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کرے گی۔فلم کی ممکنہ ریلیز کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ابو علیحہ نے نجی چینلسے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم نیٹ فلکس، ایمیزون سمیت او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے مطلوبہ معیار کوسامنے رکھتے ہوئے انتہائی معیاری کیمروں سے بنائی گئی ہے اور وہی ہمارا پہلا ٹارگٹ ہیں، تاہم فلم کی پاکستانی سینما میں ریلیز کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔

ابو علیحہ کے مطابق کورونا کے بعد پاکستانی سینماز کھلنے پر فلموں کی بہت ضرورت ہوگی اور ہم بحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔فلم کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے اور یہ اکتوبر کے وسط تک ریلیز کیلئے مکمل تیار ہوگی۔فلم کی کہانی سعودی عرب میں مقیم عابدہ احمد نے تحریرکی ہے جو اس سے قبل ٹی وی کیلئے کئی ڈرامہ سیریل تحریرکرچکی ہیں۔فلم کوپروڈکشن ہاؤس “ماؤنٹ بلینک انٹرٹینمٹ ” پروڈیوس کررہا ہے۔

تازہ ترین