کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پالپا میں بھی ایک مافیا بیٹھا ہے پائلٹ کو بچانے کیلئے دباوٴ ڈالا جاتا ہے ۔پائلٹس کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیںکورونا کی وباکم ہوگی تو یقیناً دالوں کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی پی آئی اے کے جعلی لائسنس مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے جاری کئے ،ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ حکومت میں مافیا بیٹھا ہے،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے میدان سجایا جارہا ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ غیرذمے دارانہ بیان نے پی آئی اے کو مزید تباہ کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہ کیا ۔مشاہد اللہ نے پورا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کرا دیا ۔اگر کسی کی ڈگری اور لائسنس جعلی ہے تو کیا ان کیخلاف کارروائی نہ کی جائے ۔پالپا میں بھی ایک مافیا بیٹھا ہے پائلٹ کو بچانے کیلئے دباوٴ ڈالا جاتا ہے ۔پائلٹس کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔پی آئی اے کے جعلی لائسنس مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے جاری کئے ،شجاعت عظیم ،اعجاز ہارون ،شاہد خاقان جیسے لوگوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا ۔فارن فنڈنگ کے حوالے سے فرخ حبیب نے کہا کہ ہر جماعت اپنے فنڈ کی تفصیلا ت الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہے ۔الیکشن کمیشن مزید تحقیقات کرتی ہے ۔پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ڈونر کاریکارڈ اسکروٹنی کمیٹی میں جمع کرایا جبکہ مسلم لیگ نون نے اپناریکارڈ جمع نہیں کرایا ۔پی ٹی آئی کو اوورسیز پاکستانی فنڈنگ کرتے ہیں ۔چینی کی قیمت عدالت سے 70روپے مقرر کی ہے ،ملزمالکان اور ڈیلر کیخلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔