• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چھا گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں لانچ کئے گئے یوٹیوب چینل پر  سبسکرائیبر کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی۔


صبا قمر نے اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے یوٹیوب ٹھیم پر مبنی ایک کیک کاٹا اور تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت میں ہی 2 لاکھ سبسکرائبر جبکہ 30 لاکھ لائکس ہوگئے ہیں اور یہ سب مداحوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز کو پسند کرنے والوں کی بے حد ممنون ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ بے حد مختصر وقت میں اتنا پیار دینے والوں اور حمایت کرنے والوں کی شکرگزار ہوں، اور میں یہ وعدہ کرتی ہوں کہ انشاءاللہ آئندہ اسی طرح کا بہترین مواد لوگوں تک پہنچاتی رہوں گی۔

صبا قمر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز رواں سال 21 اپریل کو کیا تھا، اُن کی پہلی قسط کا عنوان ’آئسولیشن بائے صبا قمر‘ تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا۔


اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کی دوسری قسط ’دی چائے شوفیچرنگ صبا قمر ‘ کے عنوان سے اپ لوڈ کی تھی جس میں اُنہوں نے ایک مزاحیہ شو پیش کیا۔

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر تیسری قسط ’چسکا نیوز وِد صبا قمر اینڈ شاہ ویر جعفری‘ کے نام سے جاری کی جس میں اُنہوں مزاحیہ انداز میں اُن تمام خبروں کا تذکرہ کیا جو حالیہ دنوں میں ٹرینڈنگ پر تھیں۔

 اداکارہ صبا قمر نے چوتھی ویڈیو بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے نام کی،   چوتھی قسط کا عنوان ’کب سمجھو گے؟‘  تھا جس میں صبا قمر نے ذہنی مسائل کو بڑے ہی شاندار انداز میں بتایا تھا۔

تازہ ترین