• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پالیسی پر حکومت ناکامی سے دو چار ہوئی، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر پالیسی پر حکومت ناکامی سے دو چار ہوئی۔ کشمیر کی جدوجہد کو دو منٹ کی خاموشی میں تبدیل کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کو متحرک کرنےمیں بلاول بھٹو کا کردار اہم ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے، جتنی مہنگائی موجودہ حکومت میں ہوئی ہے کسی حکومت میں نہیں ہوئی۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک کے متعلق لائحہ عمل طےکیا جائے گا۔ اے پی سی میں فیصلہ ہوگا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہو یا مڈٹرم الیکشن۔

انھوں نے کہا کہ اے پی سی کے مثبت نتائج نکلیں گے، عوام کو خوشخبری ملے گی۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ تاجر راجیش کمار کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائےگا۔

تازہ ترین