• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جماعت اسلامی کی کشمیر یکجہتی ریلی میں دستی بم حملہ، 29 افراد زخمی


گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر جماعت اسلامی کی ریلی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں دو نجی اسپتالوں میں بالترتیب 10 اور 11معمولی زخمی لائے گئے جن میں سے بیشتر کو خراشیں آئی تھیں۔ جبکہ 8 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر اسرار عباسی کے مطابق جناح اسپتال پہنچنے والے8 زخمیوں کو میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریلی کے قریب چلتی گاڑی سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے کریکر پھینکنے کے نتیجے میں ہوا، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد کو زخمی ہوکر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گلشن اقبال میں ریلی میں نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کریکر دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ واردات نصب شدہ دھماکا خیز مواد سے نہیں کی گئی۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس سلسلے میں فوری طور پر جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی ریلی کے اختتام پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی واقعہ کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین