• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی کی طوفانی بارش نے 22 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا


ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے اگست کے سیزن میں ہونے والی بارشوں کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز دے جاری طوفانی بارش کے سبب دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے، جبکہ جھیلوں کا پانی بھی حفاظتی دیواروں سے باہر نکل آیا ہے۔

ممبئی کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز331 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سڑکیں ٹوٹ گئیں، اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بارش کے پانی میں پھنسی دو مسافر ٹرینوں سے 1300 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، سڑکوں پر پانی جمع سے نشیبی علاقوں میں گھروں اور اسپتال میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

ممبئی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ متعدد سڑکیں اب بھی زیر آب ہیں۔

تازہ ترین