اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ ذوالقرنین خان نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ ذ رائع کے مطابق ذوالقرنین علی خان نے چیئر مین بورڈ کے عہدے کا استعفیٰ تیار کرلیا ہے۔ چیئر مین بورڈ نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئر مین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ذوالقرنین خان نے چیئرمین بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ کیلئے دباؤ کا اعتراف کیا تھا۔