• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر وائٹ ہاؤس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، کتاب میں انکشاف

واشنگٹن(جنگ نیوز )نیویارک میگزین میں آنے والے کتاب ʼمیلانیا اینڈ می: دی رائز اینڈ فال آف مائے فرینڈشپ ود فرسٹ لیڈیʼ (Melania and Me: The Rise and Fall of My Friendship with the First Lady) میں خاتون اول اور دختر اول کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کئی حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جرڈ کشنر کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح میلانیا ٹرمپ کے ماتحت چلنے والے وائیٹ ہاؤس کے دفتر کا کنٹرول سنبھالیں۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی 2016 سے کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد کے ساتھ ہونے والے جلسوں سے دور رکھیں اور اس ضمن میں وہ چاہتی ہیں کہ بیٹی کی والد کے ساتھ تصویر تک نہ کھینچی جا سکے۔برطانوی اخبار دی گارجین نے اپنے مضمون میں لکھا کہ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی یہ کوشش بھی رہی ہے کہ وہ ایوانکا کو سیاست سے دور رکھیں۔کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 2016 کی ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران میلانیا ٹرمپ کے خلاف تقریریں چوری کرنے کی جو خبریں میڈیا میں پھیلائی گئیں، ان کے پیچھے بھی ایوانکا ٹرمپ کا ہی ہاتھ تھا۔

تازہ ترین