• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کو نظر انداز کیا: سراج الحق


جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سیینٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ بارش حادثہ نہیں ہے، اس کی پہلے سے پیشگوئی تھی، حکومت نے محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کو نظر انداز کیا۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد شہر کی صورتِ حال بھی افسوس ناک ہے، یہاں سیوریج کا نظام تباہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، یہاں کے متاثرین کی داد رسی کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیئے گئے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ سندھ میں 1970ء سے پاکستان پیپلز پارٹی مسلط ہے، مگر یہ یہاں کے مسئلے حل نہیں کر سکی، اندرونِ سندھ کے ایم این ایز، ایم پی ایز کراچی میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

حجاب کا حکم کسی انسان نہیں خالقِ کائنات کا ہے، سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 40 سال میں سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا ہے، منتخب نمائندے کراچی میں جا کر رہتے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان عوام کے مطالبے پر کراچی آئے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی مظلوم عوام کی قیادت کرے گی۔

تازہ ترین