• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق فرانس کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریب

پیرس (رضا چوہدری )پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے زیراہتمام یو دفاع پاکستان کے موقع پر تقریب کاانعقاد ہوا۔تقریب کا آغاز توصیف وارثی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نقابت کے فرائض حمید چوہدری نے سرانجام دئیے ۔ تقریب کی صدارت صدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ اور چوہدری افتحار احمد نے کی اس موقع انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ہم ان کی قربانیوں کو بھو ل نہیں سکتے ۔ یوم دفاع منا کر اپنی نوجوان نسل کو 65 کی جنگ کے کارناموں کا پیغام پہنچاتے رہیں گے ۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منیر وڑائچ نےبتایا کہ اس تقریب میں ق لیگ سے تعلق رکھنے والے حلقہ 71کے نوجوانوں کو مدعو کرنے کا مقصد چوہدری موسیٰ الٰہی کو آئندہ انتخابات میں کامیاب کرانا ہے، فرانس میں مقیم اوور سیز پاکستانی اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنےق لیگ کے قائدین و کارکنوں نے کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے فرزند چوہدری موسیٰ الہی کو کامیاب کرانے کا عہد کیا ہے شرکاء میں سینئر رہنما مسلم لیگ ق چوہدری جاوید وڑائچ سدووال، چوہدری سرفراز احمد، چوہدری طاہر رزاق، راجہ شوکت کریالہ، چوہدری توقیر بھدر، ملک رفاقت، چوہدری زین بھدر، فیصل ہنج، چوہدری ماجد، چوہدری عمران گجر، چوہدری عدنان گجر، چوہدری احسان ککرالی، ماجد باجوہ، ملک ضیغم علی سمیت این اے 71 کے کمیونٹی افراد نے شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

تازہ ترین