• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم ملک کی اپیل پر سماعت 30ستمبر کو ہوگی

ہائیکورٹ کے سابق جج رواں ماہ 30 ستمبر کو  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

سابق پاکستانی کرکٹر سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000ءکی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے کیس کے دونوں فریقین کو سماعت کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

‏ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے فیصلہ سنانے تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

تازہ ترین