• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے نئے ادارے کا قیام

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) حکومت نے تینوں مسلح افواج کے دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک نیا ادارہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ادارہ ملکی ماہرین کی مدد سے جدید اسلحہ اور سازو سامان تیار کرے گا۔

یہ نیا ادارہ پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر تینوں مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو ملکی سطح پر پوری کرنے کی کوشش کرے گا ، ادارہ ملکی ماہرین کی مدد سے جدید اسلحہ اور سازو سامان تیار کرے گا اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ بھاری زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔ 

یہ بات وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) صادق علی نے ایک اجلاس میں بتائی، انہوں کہا کہ اس وقت ملک میں دوربینیں ، الیکٹرونکس اور ڈیوائسیز بنا رہے ہیں اور نیا ادارہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ اشتراک عمل میں شریک ہے ، اس ادارے کے قیام سے ملک کےاندر چھپے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد ملے گی اور اس سلسلے میں ایچ ای سی اور نسٹ کے ساتھ بھی ہم رابطے میں ہیں ۔  

تازہ ترین