کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کیس میں رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی کی بریت ثابت کرتا ہے کہ اس کیس سے ایم کیوایم پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔
سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی ہے کہ انہیں آٹھ برس تک فیصلے کا انتظارکرناپڑا۔
امید کرتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتیں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے تمام لواحقین کو جلدومکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔
واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کی سرپرستی ایم کیوایم پاکستان کی پالیسی نہ پہلے تھی اور نہ کبھی ہوگی۔