• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتب بینی کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ اسماعیل لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی اے پی کے رہنماءمیرمحمد اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتب بینی کوفروغ دیکرلوگوں کی توجہ علم کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کتابوں سے رشتہ جوڑکر معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ان خیالات کا انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کے موقع پر کتب میلہ کے دورے کے موقع کیا اس موقع پر صدرکوئٹہ پریس کلب رضاالرحمٰن ، بی اے پی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری بھی موجودتھے محمد اسماعیل لہڑی نے کہا کہ نوجوانوں کو علم کی جانب راغب کرنے کیلئے علاقائی سطح پر لائبریریاں قائم کی جائیں صاحب حیثیت افراد اپنے اپنے علاقوں میں چھوٹی لائبریریاں بنائیں جہاں پر نوجوانوں کو پڑھنے کاموقع مل سکے اس سلسلے میںخود سریاب اوربروری روڈ پرلائبریاں قائم کرئونگا عنقریب سریاب روڈ پر بلڈ بینک کا قیام عمل میں لائیں گے جہاں پر لائبریری بھی قائم کی جائے گی اس موقع پر بکسٹالز کے منتظمین نے میرمحمد اسماعیل لہڑی اورصدرکوئٹہ پریس کلب رضاالرحمٰن کوکتابوںکے تحائف بھی دئیے۔ 
تازہ ترین