• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ائیرپورٹ کے قریب سے 340 کلو وزنی تاریخی بم برآمد


فیصل آباد ائیر پورٹ کے قریب کھیتوں سے 340 کلو سے زائد وزن کا تاریخی بم برآمد ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رانا عباس کے فیصل آباد ائیر پورٹ کے قریبی کھیتوں سے برآمد ہونے والے بم کا وزن ساڑھے 700 پاؤنڈ (یعنی 340 کلو) کے قریب ہے۔


رانا عباس نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بم کھیتوں میں کھدائی کے دوران مقامی افراد کو ملا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس نے بم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بم 65 یا 71 کی جنگ کے دوران کھیتوں میں گرا تھا لیکن پھٹا نہیں۔

تازہ ترین