• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات میں صرف ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستا کردیا گیا


وزارت خزانہ نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 104روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر کے دوران پٹرول، مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق آئندہ 15دنوں کے دوران پٹرول 103 روپے 97 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں ہی دستیاب ہوگا۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول اور ڈیزل کرنے کی سفارش کی اور تجویز دی تھی کہ پٹرول کی قیمت 1 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کیا جائے۔

تازہ ترین