• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کا پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے چین سے رابطہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزارت خارجہ چین میں زیر تعلیم تقریباً 5000پاکستانی طلبہ کی چینی جامعات میں واپسی کیلئے بیجنگ سے رابطے میں ہے، یہ بات وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی طلبہ کورونا وائرس کے باعث غیرملکیوں کے داخلے پر سفری پابندیوں کی وجہ سے چینی جامعات میں واپس نہیں جاسکے، اگر طلبہ کو آنیوالے ہفتوں میں کلاس دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو برسوں کی تعلیم ضائع ہوسکتی ہے، وبائی امراض پھیلنے کے بعد پاکستان واپس آنیوالے طلبہ چین واپس نہیں جاسکتے اور خدشہ ہے کہ شاید وہ تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔

تازہ ترین