وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں کہ احتساب سے بچنے کے نون لیگ کے ہتھکنڈے بہت پرانے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے شہباز گِل کا کہنا تھا کہ متحدہ کرپٹ احتساب سے بچنے کیلئے روز نئے بیان گھڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اندرونِ خانہ این آر او کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، ناکامی کی صورت میں اداروں پر بگڑ جاتے ہیں، جب قوانین ان کے بغیر پاس ہو جائیں تو جمہوریت کے جعلی چیمپئن بن جاتے ہیں۔
شہباز گلِ کا مزید کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے بنائی گئی تحریک کو عوامی تحریک کہتے ہیں، پھر اسی ’عوامی تحریک‘ میں عہدوں کیلئے لڑتے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کا سوال پوچھا جائے تو جعلی درباری آقاؤں کے دفاع میں نکل آتے ہیں۔