• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر دور میں جمہوریت کے لیے نواز شریف کی قیادت میں جنگ لڑی، خواجہ آصف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے جنگ کا اعلان کیا ہے، یہ جمہوریت کی جنگ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں جمہوریت کے لیے نواز شریف کی قیادت میں جنگ لڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے جنگ کا اعلان کیا ہے، یہ جمہوریت کی جنگ ہے۔

لیگی رہنما نے 2018ء کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا گیا۔

موجودہ حکومت کی خارجہ حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ساری دنیا میں تنہا ہے، اس کا کوئی دوست نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کا جو ہمارا حصہ ہے اس کے وزیرِاعظم کو غدار ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 70 سال میں اس قوم نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کا سکون برباد ہوگیا، معیشت برباد ہوگئی، اور کتنی دیر تک قوم یہ قیمت ادا کرے گی۔

تازہ ترین