• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، روٹی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ آج ہوگا، آٹا قیمت بڑھنے پر روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہیں، نانبائی

لاہور (اکنامک رپورٹر) لاہور میں تنور مالکان نے آٹے کی سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی اور ریٹ بڑھنے پر سادہ روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافہ کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان آج (پیر کو) متوقع ہے۔جس کے بعد سادہ روٹی کی قیمت 8 سے بڑھ کر 10 روپے ہو جائیگی۔نانبائی ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھنے پر روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہیں۔

نجی شعبہ کے تیار کردہ 15 کلوکےآٹا تھیلے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 950روپے سے تجاوز کر گئی ہے ، اسکے ساتھ860روپے میں ملنے والا20کلو کا آٹا تھیلا کہیں دستیاب ہےاور کہیں دستیاب نہیں ہے۔

تازہ ترین