• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اسٹرکچر غیر جمہوری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے کراچی جلسے پر کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کا اپنا اسٹرکچر غیر جمہوری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جماعتیں صرف کیسز میں اے آر او کو جمہوریت سے تعبیر کر رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وسائل سندھ کے عوام پر خرچ ہونے چاہیے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے وسائل قیادت کے مقدمات میں ریلیف پر ضائع ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں اپنا حق لے کر رہیں گے، آخر حساب ہوگا۔

تازہ ترین