• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ڈار کا اپوزیشن اتحاد کے کراچی جلسے پر ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے کراچی جلسے کے اختتام سے قبل ہی ردِعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عثمان ڈار نے’کیپٹن بمقابلہ کرپٹ 11‘ عنوان سے عمران خان کے کراچی کے پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کی۔


انہوں نے استفسار کیا کہ ’یہ جلسہ ہے یا مینا بازار؟‘ کراچی میں 11 جماعتوں کا مینا بازار دیکھنے والے اب میرے لیڈر عمران خان کے جلسے کے مناظر بھی ملاحظہ کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک طرف کنفیوژن کا شکار مکس اچار ہے اور دوسری طرف جنون، جذبہ اور عوام کا سیلاب ہے۔

عثمان ڈار نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ ’واقعی کپتان کا کوئی مقابلہ نہیں‘۔

تازہ ترین