• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ پولیس افسران چھٹی پرچلےجائیں، سعید غنی

صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ پولیس چیف سمیت سب افسران چھٹی پر چلےجائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں سندھ پولیس افسران کی چھٹی کی درخواستوں سے متعلق کہا ہے کہ پولیس کے مورال کو دھچکا لگا ہے، پولیس چیف سمیت سب پولیس افسران چھٹی پر چلےجائیں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے ۔

سعید غنی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے متعلق کہا ہے کہ علی زیدی نے چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کودھمکی بھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کےمطابق ایف آئی آردرج کرنے کے لیے آئی جی سندھ یا حکومت کی منظوری کی ضروری نہیں ہوتی۔


سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے گرفتاری نہیں کروائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس کے اعلیٰ ترین افسران نے ایک ساتھ چھٹیوں کے لیے درخواست دی ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا  کہ چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔

تازہ ترین