• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی اے میں 11اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن گریڈ 17میں بھرتی کے سیکڑوں خواہشمندوں کے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ مجموعی طور پر 70امیدوار میرٹ پر تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں 14کا تعلق خیبرپختونخوا سے، 6کا تعلق جموں کشمیر سے، 38کا تعلق پنجاب سے، 6کا تعلق سندھ شہری علاقوں سے اور 5کا تعلق سندھ دیہی علاقوں سے ہے۔ کامیاب امیدوار اپنی تعلیمی اسناد جمع کروائیں گے جس کے بعد تشکیل دیا گیا بورڈ ان کامیاب امیدواروں کو میرٹ پر شارٹ لسٹ کرے گا اور اس کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا اور پھر حتمی طور پر 11امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین