• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس طر ح کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا اس کی ضرورت نہیں تھی، اسد عمر


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جس طرح کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا اس کی ضرورت نہیں تھی۔ کیا اس طرح گرفتاری سے وفاقی حکومت کو فائدہ ہوا یا نقصان وفاقی حکومت ایسا کیوں کرائے گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ جنہوں نے یہ پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت 2020 پورا نہیں کرے گی۔ وہ سیاسی لیڈر ہمیں سناچکے ہیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے،  ایسے کسی سیاسی لیڈر کی بات کو سنجیدہ کیسے لیا جاسکتا ہے۔


اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ اگر کورونا وائرس  نہ ہوتا تو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایسا پاور شو کرکے دکھاتے کہ آپ کو پتا چل جاتا، ہمیں باہر سے بسیں بھر کر کراچی نہیں لے جانی پڑتیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلا سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جس شخص نے مزار قائد کی بے حرمتی کی، اس کا کیا ہونا چاہیے؟ اگر آپ کے خیال میں وفاقی حکومت کا سیاسی نقصان ہوا ہے تو ہم اپنا نقصان کیوں کریں گے۔

تازہ ترین