• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پھنسے 24 پاکستان ہندو 7 ماہ کے بعد وطن پہنچ گئے

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) خواجہ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے کچھی برادری کے 5خواتین سمیت 24افراد 7ماہ قبل یاترا کے لیے بھارت گئے تھے ۔ کورونا کی وباء کے بعد یاتری وہاں پھنس گئے اور انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر پاکستان کی سفارتی کو شش کے بعد بھارت میں پھنسے ہوئے افراد کو پاکستان لایا گیا۔بعدازاں یاتریوں کے ٹنڈوالہ یار آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبداحفیظ لغاری ،اے سی سونو خان چانڈیو، ماما رتن لال ودیگر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت برادری کو مکمل ٓازادی ہےجبکہ بھارت اپنے ملک میں اقلیت پر ظلم وستم کر رہا ہے۔مودی امن کا دشمن ہے اور یہ امن کے لیے خطرہ بن چکا ہےپاکستان کی اعلی سفارت کاری کی وجہ سے ہمارے اقلیتی بہن بھائی باحفاظت اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین