• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جرمن چانسلر

برلن (اے پی پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی کورونا وائرس کی وبا، ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے جوبائیڈن کے امریکا کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوبائیڈن جرمنی کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے لیے کام جاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ وقت دونوں ممالک کی دوستی کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور امریکا کے کئی مشترکہ مفادات ہیں اور ہمیں 21 ویں صدی میں بین الاقوامی مسائل جیسے کورونا وائرس کی وبا، عالمی ماحولیاتی تبدیلی اور دہشت کے خلاف جنگ کے لیے اس شراکت داری میں مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ یورپ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا سب سے اہم اتحادی ملک ہے ۔
تازہ ترین