• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے بچیوں کو تعلیم دلانے کی اہمیت اجاگر کردی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے آگے بڑھتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کی دورۂ تربت کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔


مذکورہ تصویر میں عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیص شلوار زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ اسکول کی طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اُمید بھری نظروں سے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پی ٹی آئی نے پاکستانی قوم کے نام عمران خان کا پیغام کچھ یوں لکھا:

قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ بچیوں اورخواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات پر خاص توجہ دی جائے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں تربت کا دورہ کیا تھا جہاں گورنر بلوچستان امان اللّہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نےاُن کا استقبال کیا تھا۔

عمران خان نے تربت میں ترقیاتی اور سماجی بہبود کے دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا ، جنوبی اضلاع کے عمائدین سے ملاقات کی اور جنوبی بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نےتربت یونیورسٹی فیز ٹو اور 200 بستروں کے مکران ٹیچنگ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

تازہ ترین