اسرائیل نے سعودی عرب کا نام کورونا قرنطینہ کی سرخ لسٹ والے ملکوں سے نکال دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کا نام وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کی خبروں کے بعد نکالا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔
بعدازاں ریاض سے جاری ایک بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد سے اسرائیلی حکام کی ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے دورہ سعودی عرب کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا۔