• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے افراد کو ویکسین ٹرائلز کیلئے آگے آنا چاہیئے،سائرہ علی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) بریڈفورڈ کونسل میں بحیثیت آرکیٹیکٹ خدمات سرانجام دینے والی 50سالہ پاکستانی نژاد خاتون سائرہ علی نے کوویڈ ۔19 ویکسین کے ٹرائل کو مکمل کرلیا، وہ ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں ایشیائی کمیونٹی کی جانب سے ان500 رضاکاروں میں شامل ہیں جو کوویڈ ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے افراد کو ویکسین ٹرائلز کیلئے آگے آنا چاہیئے ،بریڈفورڈ میں کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات سب کے سامنے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ایشیائی کمیونٹی اس موذی مرض کے صحیح علاج کی تلاش کے لیے آگے آئے اور اس سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں میں شامل ہو جائے ،ویکسین کی آخری خوراک مکمل کرنے کے بعد کمیونٹی کو حوصلہ افزائی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ویسکین کے استعمال کا کامیاب تجربہ رہا، کمیونٹی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں بغیر کسی خوف کے اس میں حصہ لے ۔سائرہ علی کے شوہر ذوالفقار کریم جو کونسل برائے مساجد کے صدرہیں جن کو کچھ عرصہ پہلے کورونا وائرس لاحق ہوا اورکافی بیمار رہے،سائرہ کا کہنا ہے کہ انکے شوہر اب ٹھیک ہیں لیکن مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا اور انکا رضاکاروں کے طور پر شامل ہونے کا مقصد بلیک ایشین منارٹی ایتھنک اور دوسری کمیونٹیز کی مدد کرنا ہے، سائرہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی پاکستانی اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو ویکسین ٹرائلز کیلئے سامنا آنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ بریڈفورڈ شہر کووڈ 19 ویکسین کی اس بین الاقوامی تحقیق میں سب سے آگے ہے، بریڈفورڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے محققین اور ڈاکٹروں کی سربراہی میں مقامی این ایچ ایس امریکی بایوٹیکنالوجی کمپنی نواواکس کے ذریعہ تیار کی گئی ایک نئی ویکسین کی تاثیر کی جانچ کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین