• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ نیوزی لینڈ اہم، ٹیم کی واپسی بے عزتی ہوگی، وسیم خان، کھلاڑی سخت احتیاط کریں

دورہ نیوزی لینڈ اہم، ٹیم کی واپسی بے عزتی ہوگی، وسیم خان


 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے پاکستانی کرکٹرز کو بھیجے گئے آڈیو پیغام میں واضح طور پر کہا ہے کہ آپ کو مزید دو ہفتے سخت احتیاط کرنا ہوگی ورنہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ہمیں فائنل وارننگ دےدی ہے کہ مزید خلاف ورزی پر ٹیم کو واپس کردیا جائے گا۔ ہمیں یہی بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں نے تین سے چار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔ جنگ کو موصول ہونے والے آڈیو پیغام میں وسیم خان مانتے ہیں کہ یہ وقت کھلاڑیوں پر مشکل ہے۔ یہ قومی وقار اور بے عزتی ہوگی کہ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا جائے۔ اب نیوزی لینڈ کی حکومت کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں دے گی۔ کھلاڑی ٹیم انتظامیہ سے تعاون کریں۔ تمام اراکین اپنا خیال رکھیں ۔ کوویڈ 19میں سب سے زیادہ کرکٹ آپ نے کھیلی ہے۔ میں صبح سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ یہ ٹور پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ اور نیوزی لینڈ کی حکومت کے نمائندوں نے اس بارے میں جمعرات کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے باضابطہ طور پرپی سی بی چیف ایگزیکٹیو سے رابطہ کیا اور اس حساس معاملے پر تفصیلی بات کی۔

تازہ ترین