• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات ویزہ معطلی کی تصدیق نہیں ہوئی، مسئلہ کشمیر اسلامی کانفرنس کا مستقل ایجنڈا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (جنگ نیوز، خبر ایجنسی) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بار پھر اسرائیل سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،پاکستان کے مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق اپنے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،سی پیک میں مزید توسیع کیلئے چین سے رابطے میں ہیں،پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کیا اور کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر نہیں،پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو قابل قبول حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

تازہ ترین