• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020، ریا چکرورتی، کنیکا کپور اور کنگنا کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2020 صرف بھارت ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لئے ایسا سال ثابت ہوا، جسے بھلا پانا لوگوں کے لئے بے حد مشکل ہوگا۔ یہ سال بولی وڈ کے لئے بھی بے حد مشکلات بھرا رہا۔ کورونا وائرس کے سبب جہاں انڈسٹری کو بھاری بھرکم اقتصادی نقصان جھیلنا پڑا۔ وہیں منشیات کیس سے انڈسٹری کی ساکھ کو بھی نقصان ہوا۔ تو وہیں کئی شاندار فنکاروں نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ عرفان خان، رشی کپور، سشانت سنگھ راجپوت سمیت کئی ستاروں کی موت بولی وڈ کو گہرے صدمے میں چھوڑ گئی۔سال 2020 کئی شخصیات نے انٹرنیٹ کی دنیا میں سبھی کی توجہ حاصل کی، جن میں ریا چکرورتی، کنیکا کپور جیسے نام شامل ہیں۔ سال 2020 میں ایسی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جنہیں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا چکرورتی کئی وجوہات سےخبروں میں رہی تھیں۔ اداکارہ پر سشانت سنگھ راجپوت کے قتل سے لے کر انہیں ڈرگز دینے تک کے الزام لگے تھے۔ یہی نہیں، اداکارہ اور ان کے بھائی کو این سی بی کے ذریعہ گرفتار بھی کیا گیا تھا، جس کے بعد ریا چکرورتی کو تقریباً ایک ماہ تک جیل میں گزارنے پڑے تھے۔ یاہو کے ذریعہ جاری 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ میں ریا چکرورتی کا نام ٹاپ پر ہے۔ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ریلیشن شپ اور ڈرگز کیس میں نام آنے کے بعد سارہ علی خان کافی سرخیوں میں رہی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ریلیشن میں تھیں۔ وہیں، ڈرگز کیس میں نام آتے ہی اداکارہ کو این سی بی کے ذریعہ پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا، جس کے بعد سارہ علی خان خوب سرخیوں میں رہی تھیں۔بولی وڈ کی مشہور گلوکارہ کنیکا کپور سال کے آغاز میں ہی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں، جس کے بعد انٹرنیٹ پر ان کا نام کافی سرچ کیا گیا تھا۔ بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کے لئے یہ سال بے حد خاص رہا۔

تازہ ترین