کوئٹہ (آن لائن)پشتونخواا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی بیان میں خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی کی 47ویں برسی پر شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بیان میں کہاگیاکہ پارٹی کے زیراہتمام جلسے میں سینکڑوں کی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کرکے اپنا ملی وطنی اور قومی کردار ادا کیا۔ بیان میں چمن اور جنوبی پشتونخوا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ چمن میں جلسہ عوامی انقلاب کا منظر پیش کر رہا تھا اور عوام کی اتنی بڑی تعداد نے واضع کیا کہ موجودہ سلیکٹڈحکومت کو کوئی بھی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں بلکہ یہ لوگ راتوں رات اسٹیبلشمنٹ کی بدترین مداخلت کے نتیجے میں آئے ہیں جس کی واضح ثبوت پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جمہوری پارٹیوں کا اس حکومت پر عدم اعتماد اور موجودہ تحریک ہے۔ بیان میں چمن کے عوام کو کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین مشر محمود خان اچکزئی نے خان شہید کے ملی ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تاریخ ساز کھٹن اور پر افتخار جدوجہد کی ان کی مثبت سیاست کے نتیجے میں ریاست کے تمام ستونوں میں دو قسم کے افکار موجود ہیں جس کے تحت ایک سوچ عوامی جمہوری سوچ ہے اور دوسری آمرانہ قوتوں کی جانب سے سیاست میں غیر آئینی و غیر قانونی مداخلت ہے۔ جب تک قومی برابری تسلیم نہیں کی جاتی تب تک ملک بحرانوں کا شکار ہوتا رہے گا۔