• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد و خواتین ووٹرز میں صنفی فرق بڑھنے کی خبریں غلط ہیں، الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین ووٹرز میں صنفی فرق بڑھنے کی خبریں غلط ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات کی انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق 12.49 ملین تھا۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ 2018 کے انتخابات میں یہ فرق 11.8 فیصد بنتا ہے۔ 4 اکتوبر 2020ء کی انتخابی فہرستوں میں فرق کم ہوکر 12.41 ملین رہ گیا جو 10.7 فیصدبنتا ہے۔ عام انتخابات 2018ء سے 2020ء تک درج کل ووٹرز کی تعداد 97 لاکھ 93 ہزار 344 ہے۔ 


ترجمان نے کہا کہ نئے درج خواتین ووٹرز کی تعداد 49 لاکھ 37 ہزار 29 ہے۔ نئے درج شدہ مرد ووٹرز کی تعداد 48 لاکھ 55 ہزار 690 ہے۔ 

ترجمان کے مطابق اضافی ووٹر رجسٹریشن میں مرد ووٹرز 49.58 فیصد جبکہ خواتین ووٹر 50.41 فیصد ہیں۔ یہ تناسب پہلی بارالیکشن کمیشن کی کاوشوں کی بدولت عمل میں آیا ہے۔

تازہ ترین