سرگودھا (صباح نیوز) نیب نے سرگودھا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے تک مختلف سرکاری محکموں کے افسران چوہدری حامد حمید اور ان کے قریبی عزیزوں کی جائیدادوں کے حوالہ سے محکمہ ریونیو سے ریکارڈ تلاش کرتے رہے۔