• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو ایم کیو ایم کے دروازے پر آنا ہے، خواجہ اظہار الحسن

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہمیں دو وزارتیں دے رہے تھے، سب کو ایم کیو ایم کے دروازے پر آنا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ن لیگ دونوں گیس اور بجلی بحران کے ذمہ دار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سر سندھ کو برباد کرنے کا سہرا ہے، انہوں نے کراچی اور لاڑکانہ کو موئن جو دڑو بنا دیا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 158 کی بات کرتے ہیں تو رائیلٹی چھوڑ دیں۔

وفاقی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور پریشانی ہے مگر آپ کیا کر رہے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی ایک وزیر نے یہ کہا کہ کرپشن ختم کرو؟

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کا حصہ یاد ہے، مگر کیا یہ نوٹ جو آرہے ہیں اس پر عوام کا حصہ نہیں؟

خواجہ اظہار نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہمیں دو وزارتیں دے رہے تھے، آپ کئی بار ہمارے دروازے پر آئے تھے۔

رہنما ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ ابھی آپ کو ایم کیو ایم بری لگ رہی ہے تو بلاول صاحب کو سمجھائیں۔

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ سب کو ایم کیو ایم کے دروازے پر آنا ہے۔

تازہ ترین