• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کا حکومت کو اپوزیشن سے مذاکرات کرنے کا مشورہ


پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت  ق لیگ نے حکومت کو اپوزیشن سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے حکومت اپوزیشن کی تمام تجاویز کا جواب بیان بازی سے نہ دے بلکہ سنجیدگی سے ان پر غور کرے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ آگے بڑھ کر معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔

انہوں نے کہا کہ  ڈھائی سال پہلے ہی گزر چکے ہیں ایک سال اور گزرا تو پھر اس گالی گلوچ کے نتائج سامنے آئیں گے۔

 چودھری شجاعت نے کہا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں تھے، معاملات مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے کسی بھی طرح بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔

تازہ ترین