• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122‘ 19لاکھ میں سے18لاکھ 64کالز غیر متعلقہ، بوگس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122راولپنڈی کو 2020ء میں 19لاکھ کالیں موصول ہوئیں جن میں سے صرف 36ہزار6 حقیقی ایمرجنسی کالز تھیں۔ اس طرح اس اہم ہنگامی سروس کو ایک سال کے دوران 18لاکھ 63 ہزار994 غیر متعلقہ اور بوگس کالیں کی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122کی جانب سے جاری کئے گئے سالانہ اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو 1122راولپنڈی نے 2020ء میں 36ہزار 828ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے اس ضمن میں ریسکیو 1122راولپنڈی آفس میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے گزشتہ سال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس جائزہ کا بنیادی مقصد ریسکیو سروسز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور بنا کسی تفریق کے تمام شہریوں کو یکساں معیار کی ایمرجنسی سروسز کی ڈلیوری کو یقینی بنانا تھا۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے سال 2020ء کے دوران 36ہزار 6ایمرجنسی میں 36ہزار 828متاثرین ریسکیو کیا۔ گزشتہ سال 36ہزار 6ایمرجنسی کالز میں سے 11ہزار 156روڈ ٹریفک حادثات، 3758سپیشل ریسکیو آپریشن، 18ہزار 806میڈیکل ایمرجنسی، ڈوبنے کے 39واقعات، 25عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور 1076جرائم کے حادثات میں بروقت رسپانس کر کے مدد فراہم کی گئی۔ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 راولپنڈی نے 1109آگ لگنے کے حادثات میں بروقت رسپانس کر کے ان حادثات کو بڑے سانحات میں تبدیل ہونے سے بھی بچایا۔
تازہ ترین