• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہار منہ پانی پینے کے صحت پر 6 حیرت انگیز فوائد

نہار منہ پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی نہار منہ پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے  لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے، ماہرین کی جانب سے ہر بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

ہر بالغ انسان کو دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے جبکہ اگر اس کی مقدار بڑھا کر 8 سے 12 گلاس کے درمیان کر لی جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد خود میں واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس پانی پینا معمول بنا لیا جائے ساری دن چاق و چوبند اور متحرک گزرتا ہے جبکہ صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات آتے ہیں۔

نہار منہ پانی پینے کے 6 فوائد مندرجہ ذیل ہیں: 

نیند سے جاگنے کے بعد پانی کی کمی دور کرنے کے لیے

6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد اگر کم از کم ایک یا دو گلاس پانی نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلا پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے پانی پینا چاہیے۔

موٹاپے سے نجات کے لیے 

نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔

جسم کو فوری فعال بناتا ہے

ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں بدن میں سستی اور کم توانائی کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے، پانی جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرتا ہے  اور  موڈ اچھا کرتا ہے، نیند کے بعد بدن میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور نہارمنہ پانی پینے سے انسان دن بھر تروتازہ، متحرک اور تندرست رہتا ہے۔

نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے کے کُچھ ہی دنوں بعد احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے  کہ طبیعت ہلکی پھلکی اور جسم زیادہ چاک و چوبند ہو گیا ہے۔

میٹا بالزم تیز کرتا ہے 

نہار مُنہ نیم گرم پانی میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت نہیں پڑتی۔

دماغ کی کارکردگی کے لیے مفید 

ماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت 4 سے 6   گلاس پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات درست ہوتی ہے۔

مضر صحت مادوں کا صفایا 

رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔

نہار مُنہ پانی پینے کا صحیح طریقہ:

روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس پانی کے پی لیں اور اگر چار  یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔

پانی پینے کے بعد پونے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں ، 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مُطابق پانی پیتے رہیں۔

صبح کے ناشتے کے بعد، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں اور نہ ہی کُچھ پیئں۔

تازہ ترین