• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک دنیا کے نئے امیر ترین شخص، جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) برقی کاریں اور خلائی راکٹ بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک آن لائن کمپنی امیزون کے بانی جیف بیزوس کو دولت کے مقابلے میں پیچھے چھوڑ کر دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمتوں اور شیئرز میں اضافے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں اچانک اضافہ ہوا اور دنیا کی پانچ سو امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ایلون مسک نے جیف بیزوس کو مات دے کر اول نمبر حاصل کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے 49؍ سالہ ایلون مسک پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 188.5؍ ارب ڈالرز ہوگئی اور یہ جیف بیزوس کی دولت سے 1.5؍ ارب ڈالرز زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف گزشتہ سال ہی ٹیسلا کمپنی نے پانچ لاکھ کاریں تیار کیں۔

تازہ ترین