• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،کوٹہ سسٹم کے تحت CSS امتحانات، چیئرمین ایچ ای سی، سیکرٹری قانون اور اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سی ایس ایس 2021 کے امتحانات کوٹہ سسٹم کے تحت لینے کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری قانون، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سی ایس ایس2021 کے امتحانات میں کوٹہ سسٹم کے تحت لینے کیخلاف طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ وفاقی حکومت نے سی ایس ایس2021 کے امتحانات کوٹہ سسٹم کے تحت لینے کا نوٹیفکیشن اگست 2019 میں جاری کیا تھا۔ کوٹہ سسٹم آئین کے آرٹیکل 27 ایک کے تحت چالیس سال مدت پوری ہونے پر ختم ہوچکا ہے۔

تازہ ترین