• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

عاصمہ قدیر اور غلام بی بی بھروانہ نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔

عاصمہ قدیر نے وزیراعظم کو ’سسٹین ایبل‘ ہاؤس ہولڈ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔


غلام بی بی بھروانہ نے جھنگ میں جاری منصوبوں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

دوران گفتگو عمران خان نے خواتین ارکان پارلیمان کے اپنے حلقے اور خواتین کے مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرنے کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کے اقدامات کو خوش آئند بھی قرار دیا۔

تازہ ترین