پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں سارہ چوہدری کو اُن کے تینوں بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سارہ چوہدری اپنے بچوں کے ہمراہ کسی پارک میں موجود ہیں۔
سارہ چوہدری نے ماں اور اولاد کے رشتے کو بیان کرتی اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ماں زمین کی وہ واحد ذات ہے جو 10 بچوں میں اپنی محبت تقسیم کرسکتی ہے لیکن پھر اُس کے ہر بچے کو یکساں محبت ملتی ہے۔‘
سابقہ اداکارہ نے کیپشن میں اپنے تینوں بچوں کے نام فاطمہ، جبرائیل اور عُمر بھی لکھا۔
سارہ چوہدری کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد لائک کررہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل کے فیصلے پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زینب جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمد اللّہ میری بہن میں تمہارے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔‘
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میری ڈھیر ساری دُعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔‘
واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔